ایران ،امریکامذاکرات بغیرنتیجہ ختم،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ

0
4

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 103 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 105 ڈالر فی بیرل سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا مربن خام تیل ایک فیصد کمی کے بعد 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

Leave a reply