ایرانی میڈیا کا560امریکی فوجیوں کی ہلاکت کادعویٰ

0
4

ایرانی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ ایران کےجوابی وارمیں 560امریکی فوجی ہلاک یازخمی ہوچکےہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی فوج نے امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام حکام نے ایران کےساتھ جاری حالیہ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن میں اب تک 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو چکے ہیں، امریکی سینٹ کام کی جانب سے ایران کے خلاف لڑتے ہوئے مارے جانے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر ایک بار پھرمیزائل داغ دیے، ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈورنز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اُدھر ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے،ایرانی فوج کے جوابی وارسے یروشلم اور تل ابیب دھماکوں سے لرز ا ٹھا ۔ مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی یروشلم پر ہونے والے حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو بنکروں میں منتقل کیا گیا۔
ادھر اردن نے میزائل حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ اردن کی جانب سے علاقائی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a reply