ایرانی صدر کی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، قومی یکجہتی پر زور

0
3

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےسپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور قومی اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر کے مطابق ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہی اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن قوتوں کا بنیادی مقصد ایران کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے اور مختلف دباؤ کے ذریعے عوام میں بے چینی اور غصہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ مخالف عناصر چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئیں تاکہ حکومتی نظام کو کمزور کیا جا سکے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اقتصادی دباؤ بڑھانے کی باتیں کر کے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایران قومی اتحاد کے ذریعے ان چیلنجز کا مقابلہ کرے گا۔

Leave a reply