ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا،روح پرور استقبال

0
3

مکہ مکرمہ میں ایران سے آنے والے عازمین حج کے پہلے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں انہیں پھول پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے ایرانی عازمین کی آمد سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے، جبکہ رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئیں تاکہ عازمین کو قیام کے دوران آرام اور تحفظ میسر آ سکے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی عازمین کی ابتدائی پروازیں گزشتہ ہفتے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ پہنچی تھیں۔
دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے جاری ہے، جبکہ سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
علی رضا عنایتی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عازمین آسانی سے مناسک حج ادا کریں گے اور بحفاظت اپنے وطن واپس لوٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارتخانہ عازمین کی ہر ممکن مدد کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال تقریباً 30 ہزار ایرانی عازمین فریضۂ حج ادا کریں گے۔

Leave a reply