جویریہ عباسی کا شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ،صارفین کی کڑی تنقید

0
6

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ جویریہ عباسی نے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کروایا،جس پرسوشل میڈیاصارفین کی جانب سے تنقیدجاری ہے۔
اداکارہ جویریہ عباسی بیٹی کی شادی کے بعد ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوچکی ہیں اورانہوں نے خود بھی دوسری بار شادی کی ہے۔
اداکارہ نےحال ہی میں فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنے شوہر کےساتھ متحدہ عرب امارات کی سیروسیاحت کی تصاویرشیئرکیں ،جہاں پردونوں ایک کروز پر سمندر کےحسین نظاروں سےلطف اندوزہوتےرہے۔
اس موقع پراداکارہ جویریہ نےسرخ رنگ کامغربی لباس زیت تن کیاہواتھا،جبکہ ان کےشوہرنےجینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔
سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی تصاویرپر اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ یہ سال کا سب سے بہترین دن تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین کے لیے یہ دن تنقید کا طوفان لے آیا۔
سوشل میڈیا صارفین کو جویریہ کا مغربی لباس ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اسے کسی فیشن میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر دیکھیں اور لباس دیکھیں جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا یہ لباس ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
البتہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اسٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی۔

Leave a reply