کراچی: میٹرک امتحانات کا آغاز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات،دفعہ 144نافذ

0
7

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو کے مطابق آج صبح دسویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر میں جنرل سائنس کا پرچہ لیا جائے گا۔
چیئرمین نے بتایا کہ شہر بھر میں صبح اور دوپہر کی شفٹس کے لیے 520 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار 529 سے زائد طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوں گے۔
امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہے، جبکہ مراکز کے قریب فوٹو کاپی مشینیں امتحانی اوقات میں بند رکھنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔پرچوں کی ترسیل کے لیے 18 ٹاؤنز میں 25 حب سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ بورڈ آفس اور کمشنر آفس میں مانیٹرنگ سیلز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔
نقل کی روک تھام کے لیے ویجلینس اور ایکسٹرنل ٹیمیں متحرک رہیں گی، جبکہ سائبر سیکیورٹی کے تحت واٹس ایپ گروپس کی نگرانی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔طلبہ کے لیے امتحانی مراکز میں موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز لانے پر مکمل پابندی عائد ہے، جبکہ کے الیکٹرک کو امتحانی اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔
چیئرمین کے مطابق پہلے روز کسی وجہ سے سینٹر نہ پہنچنے والے طلبہ قریبی امتحانی مرکز میں پرچہ دے سکیں گے۔

Leave a reply