یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا ترانہ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ ریلیز

0
21

یوم کشمیرکی مناسبت سےآئی ایس پی آر نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کیلئے خصوصی ترانہ جاری کردیا۔
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر یہ ولولہ انگیز ترانہ کشمیریوں سے غیرمتزلزل محبت کا بھرپور اظہار ہے۔ترانے کے دل میں اتر جانیوالے بول’’ کشمیر ہے پاکستان‘‘ اس اٹل حقیقت کی ترجمان ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ ِ رگ ہے۔ترانے میں کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور اُن کے زندہ ٔ جاوید جذبۂ حب الوطنی کو انتہائی موثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ گیت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی عظیم قربانیوں، ہمت اور آزادی کی مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔
اسے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستان بھر میں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آفیشل طور پر جاری کیا گیا ہے۔

Leave a reply