قازقستان کے صدرکی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد،اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمدشہبازشریف نےراولپنڈی نور خان ایئر بیس پرقازقستان کے صدر کا استقبال کیا۔
دوروزہ دورےکےدوران قازقستان کے صدر کےہمراہ وزراء اور سرکاری حکام بھی آئےہیں۔
اپنے دو روزہ دورے کے دوران معزز مہمان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔















