خیبر پختونخوا : خواتین کیلئے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام ، وظیفہ بھی ملے گا

0
5

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام،خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی نوجوان لڑکیوں اور خواتین کیلئے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام شروع کر دیا۔منتخب امیداواروں کو چھ ماہ تک ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
پروگرام کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ دینا ہے۔انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جینس، UI/UX، ویب ڈویلپمنٹ، ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے اہم شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
پروگرام کے تحت انٹرنز کو خیبر پختونخوا کی آئی ٹی پارک کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ اور KPITB ہیڈکوارٹرز میں تعینات کیا جائے گا ،تاکہ وہ صنعت سے متعلقہ عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔
دلچسپی رکھنے والی خواتین امیدوار درخواستیں سرکاری پورٹل پر جمع کروا سکتی ہیں ، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 ہے۔

Leave a reply