لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمودمرزامستعفی

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمودمرزانےاپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا۔
ذرائع کےمطابق جسٹس شمس محمودمرزانےذاتی وجوہات کی بنیادپراستعفیٰ دیا،شمس محمودمرزانےاستعفیٰ صدرپاکستان آصف علی زرداری کوبھجوادیا،وہ لاہورہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ پرپانچویں نمبرپرتھے۔
خیال رہےکہ رواں سال کےآغازپر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز زکاکی جانب سے جسٹس شمس محمود مرزا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ دوروزقبل 27ویں آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس اطہرمن اللہ نے احتجاجً استعفیٰ دیاتھا،ججزکےاستعفیٰ کوصدرمملکت آصف علی زرداری نےگزشتہ روزقبل کرلیاتھا۔















