لاہورہائیکورٹ کاانقلابی قدم:دو ماہ میں 45 ہزار سے زائد مقدمات نمٹادئیے

لاہورہائیکورٹ کاانقلابی قدم،دو ماہ میں 45 ہزار سے زائد مقدمات نمٹادئیے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی عدالتی و کیس مینجمنٹ اصلاحات کے ثمرات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں،ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں مجموعی طور پر 45 ہزار 425 مقدمات کے فیصلے سنائےگئے۔ دو ماہ میں 45 ہزار سے زائد مقدمات کا فیصلہ عدالتی تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے۔
عدالتی نظام میں شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا،عدالتوں میں مقدمات کے بروقت فیصلوں سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا،مجموعی عدالتی نظام میں نمایاں بہتری اور مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں اضافہ ہوا۔















