لاہور قلندرز کا ایسٹر پر کھلاڑیوں اور اسٹاف کو تحائف، خوشیوں میں شرکت

0
7

لاہور قلندرز نے ایسٹر منانے والے اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش کیے۔
ایسٹر گفٹس ٹیم کے کراچی میں پہلے ٹریننگ سیشن کے موقع پر دیے گئے، جہاں ٹیم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کر رہی ہے۔اس موقع پر ریان برل، ڈینئیل سیمز، روبن ہرمن، توشنگا موسیکیوا، کلائیو میڈانڈے، ڈیان ابراہیم اور سائمن کو ایسٹر گفٹس دیے گئے۔
لاہور قلندرز کے عہدیدار ثمین رانا نے اس موقع پر کہا کہ لاہور قلندرز ایک فیملی ہے اور ٹیم اپنے اہلکاروں کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوتی ہے۔
انہوں نے اسکواڈ کے اراکین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی یہاں اپنے ٹریننگ سیشنز سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Leave a reply