لاہور بسنتی رنگوں میں رنگنے کو تیار ، بسنت کے باقاعدہ جشن کا اعلان ، شہر بھر میں جوش و خروش

0
4

اب ہرطرف گونجیں گی بوکاٹاکی صدائیں۔25 سال کے بعدلاہور ایک بار پھر بسنتی رنگوں میں رنگنے کو تیار ۔شہر بھر میں بھرپور جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبھی بسنت کے باقاعدہ جشن کا اعلان کر دیا ۔
لاہور کے گلی کوچے، چھتیں اور بازاربسنتی رنگوں سے سج گئے ہیں۔پتنگ بازی کے شوقین افراد نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں سے بھی بسنت منانے شہر پہنچ رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سےشہریوں کی سہولت کے لیےمختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے گئے ہیں،جہاں ضوابط سے متعلق کتابچےاور موٹر سائیکل کے حفاظتی راڈزمفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔
بسنت کے جوش کو مزید بڑھاتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے7 فروری کولبرٹی چوک میں جشنِ بسنت منانے کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے پیغام میں انہوں نے لاہور اور پنجاب بھر کے شہریوں کوجشن میں شرکت کی دعوت دے دی ۔
مریم نواز نےمشہور گانا’’گڈی لہور دی اُڈی‘‘شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بسنت پنجاب کی ثقافت،خوشیوں اور رنگوں کی پہچان ہےاور اسے بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی بسنت کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنا دی ،دن کے وقت دھوپ اور ہلکی ہوائیں،جبکہ شام کے وقت خوشگوار خنکی بسنت کے رنگ دوبالا کر دے گی۔

Leave a reply