لاہوریوں نے 54کروڑ کی گڈیاں اورڈورخریدنے کاریکارڈ بناڈالا

0
4

بسنت کا سامان نایاب، قیمتیں آسمان پر ، لاہوریوں نے صرف تین دن کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور گڈی خریدنےکاریکارڈبناڈالا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں بسنت کا رنگ چڑھ گیا ،پتنگ اور ڈور کی ریکارڈ فروخت ،سامان نایاب ہونے پر دکانداروں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ۔
بسنت قریب آتے ہی،لاہور کی مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ، ایک اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں صرف تین دن کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت ہو چکی ہے۔
پتنگ اور ڈور کی قلت نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔دکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں،ایک تاوا گڈا چار سے ساڑھے چار سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے،جبکہ ڈیڑھ تاوا گڈا چھ سے ساڑھے چھ سو روپے تک جا پہنچا ہے۔
کائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق دو پیس ڈور کا پنا سات سے آٹھ ہزار روپے جبکہ چار پیس ڈور کی قیمت بارہ سے پندرہ ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت خوشیوں کا تہوار ہےلیکن قیمتوں نے خوشی ماند کر دی ہے۔
دوسری جانب بسنت کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظرمحکمہ داخلہ پنجاب نےلیزر لائٹ کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ائیرپورٹ کے اطراف لیزر، بیم لائٹ، پروجیکٹر لائٹس اور آسمان کو متاثر کرنے والی روشنیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

Leave a reply