لبنانی صدر کی واشنگٹن ملاقات سے قبل سخت شرائط’’ریڈ لائنز‘‘واضح کردیں

0
2

لبنان کے صدر جوزف عون نے واشنگٹن میں ہونے والی آئندہ ملاقات سے قبل اپنی پالیسی لائنز اور مطالبات واضح کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں مکمل طور پر بند ہوں، اسرائیلی افواج لبنانی سرزمین سے مکمل انخلا کریں، اور تمام لبنانی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
صدر عون کے مطابق جنوبی لبنان میں ملکی فوج کی مکمل تعیناتی بھی اہم شرط ہے، جبکہ شہری امن و استحکام کا تحفظ ان کے لیے ’’ریڈ لائن‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب لبنان کے سفیر آج امریکی محکمہ خارجہ میں ابتدائی مذاکرات اور تیاریوں کے لیے ملاقات کریں گے۔

Leave a reply