خواہشات پوری ہو جائیں تو زندگی کا مزہ ختم ہو جاتا ہے، صبا قمر

0
2

پاکستانی اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنے منفرد خیالات اور اندازِ گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے اپنی زندگی، خواہشات اور ادھورے پن کے احساس پر نہایت گہرے انداز میں گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک عجیب خوبصورتی اور کشش پائی جاتی ہے۔
صبا قمر کے مطابق وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو خواہش کرنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے، اسی لیے درد، کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک خاص لطف موجود ہوتا ہے۔
اداکارہ کے اس فلسفیانہ انداز نے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ انہیں گہرے غور و فکر پر بھی مجبور کر دیا۔

Leave a reply