شادی کی تقریب میں چکن لیگ پیس نہ ملنے پرایک شخص ہلاک

0
0

اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں شادی کی تقریب اُس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب ڈی جے میوزک اور کھانے کے تنازع پر جھگڑا پُرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا اور دلہن کے اہل خانہ کے درمیان شروع ہونے والی تلخ کلامی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ایک باراتی نے کھانے کے دوران چکن لیگ پیس نہ ملنے پر اعتراض کیا۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق تنازع پہلے ڈی جے پر بجائے جانے والے گانوں پر ہوا، جس کے بعد دونوں جانب سے افراد آپس میں الجھ پڑے۔
رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد نے بیلٹ، لاٹھیوں، پتھروں اور دیگر اشیا سے ایک دوسرے پر حملے کیے، جس سے شادی ہال میں شدید افراتفری پھیل گئی اور مہمان خوف کے باعث اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران 25 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ ایک اور زخمی شخص کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply