150 سے زائد کی رفتار کا بولر تلاش کرلیا، عاقب جاوید

چیف سلیکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ 150 کی رفتار کا بولر تلاش کرلیا ہے۔
سابق کپتان سلمان بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جھنگ سے ایک نایاب ہیرہ قیوم ملا ہے جو 150 سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کمزوری فاسٹ بولر کا نہ ملنا تھا جو اب ہمیں مل گئے ہیں۔
عاقب جاوید نے کہا کہ علی رضا، سبحان، ابوذر، رضا اللہ ہیں جو تیز بولنگ کرتے ہیں، اب ہم صرف انتظار کررہے ہیں کہ ان کی ٹریننگ کرکے اگلے سیزن میں سامنے لائیں گے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ ہماری کرکٹ فاسٹ بولر کے بغیر مکمل نہیں ہے، پاکستان جانا ہی فاسٹ بولنگ کی وجہ سے جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جلد تین چار ایسے بولر لائیں گے جو تیز رفتار بولنگ کرسکیں۔















