بیٹیوں کو خودمختار بنائیں، تاکہ روٹی اور چھت کی خاطر غلط رشتے میں زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں،اداکارہ نادیہ افگن

0
8

پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نےکہاہےکہ اپنی بیٹیوں کو اس قابل ضرور بنائیں کہ کم از کم 2 وقت کی روٹی اور ایک چھت کیلئے کسی جاہل اور ذہنی مریض کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزار نے پر انہیں مجبور نہ ہونا پڑے۔
اداکارہ نادیہ افگن نے بیٹیوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہااپنی بیٹیوں کو اس قابل ضرور بنائیں کہ کم از کم دو وقت کی روٹی اور چھت کے لیے کسی جاہل اور ذہنی مریض کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔
یہ الفاظ ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت ہیں جہاں اکثر لڑکیاں معاشی مجبوری میں زہریلے رشتے جھیلتی ہیں۔ والدین بیٹیوں کو صرف شادی کے لیے نہیں بلکہ اتنا تعلیم یافتہ اور خود کفیل بنائیں کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔

Leave a reply