امریکا ایران جنگ بندی کے بعد مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی پروازیں بحال

0
3

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان کے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔عراق، شام، کویت اور قطر کی فضائی حدود پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں، جس کے بعد ایئر لائنز کو بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
لاہور ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں سے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں بحال ہو گئی ہیں، جبکہ ایئر لائنز نے معمول کے آپریشنز کے لیے نئے فلائٹ شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے۔
لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور بحرین کے لیے نو پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ دوحہ، جدہ، دمام اور کویت کے لیے بھی اضافی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے خلیجی مقامات کے لیے آٹھ پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے 18، پشاور سے 6 اور ملتان سے خلیجی ممالک کے لیے 4 پروازیں چلائی گئیں۔
حکام کے مطابق پروازوں کی مکمل بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ بعض ممالک میں اب بھی فضائی پابندیاں برقرار ہیں۔گزشتہ 40 دنوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جس سے عالمی فضائی سفر متاثر ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سہولت فراہم کردہ مذاکرات کے لیے مقام کے طور پر کردار ادا کیا ہے، جبکہ ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جمعہ کو پاکستان میں شروع ہوگی۔

Leave a reply