نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ

سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف طبی معائنےکےلئےلندن چلےگئے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ(ن) کےصدرمیاں محمدنوازشریف نجی پروازکےذریعے لندن روانہ ہوئے۔سابق وزیراعظم لندن میں معمول کامیڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ نوازشریف قطرایئرلائن سےلندن روانہ ہوئے،مسلم لیگ(ن) کےصدرنوازشریف لندن میں15روزقیام کریں گے۔
ذرائع کابتاناہےکہ دورےکےدوران میاں محمدنوازشریف لندن میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف رواں سال ستمبرمیں بھی طبی معائنےکےلئے لندن گئےتھے،اس سےچندروز قبل صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی تھی، نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔















