نیوزی لینڈنے ٹی 20ورلڈکپ کیلئےاسکواڈکااعلان کردیا

نیوزی لینڈنےمچل سینٹزکی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےاسکواڈکااعلان کردیا۔
فاسٹ بولرجیکب ڈفی کوپہلی بارورلڈکپ کاحصہ بنایاگیاجبکہ کائل جیمسین پیس باؤلنگ ریزروکےطورپرٹیم کےہمراہ ہوں گے۔
اسکواڈمیں کپتان مچل سینٹز،فن ایلن،مائیکل بریسویل اورمارک چیپ مین شامل ہیں،اورڈیون کانوے،جیکب ڈفی ،لوکی فرگوسن،میٹ ہنری ،ڈیرل مچل اورایڈم ملن بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔جبکہ جیمزنیشم،گلین فلپس، راجنرویندرا،ٹم سیفرٹ اورایش سوڈھی کو بھی ٹیم میں شامل کیاگیا۔
واضح رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ7فروری سےبھارت اورسری لنکاکی میزبانی میں شروع ہوگا۔















