نومنتخب میئرنیویارک ظہران ممدانی نےعہدےکاحلف اٹھالیا

0
40

نیویارک کےنومنتخب میئرظہران ممدانی نےعہدےکاحلف اٹھالیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حلف برداری کی تقریب مین ہٹن کے ایک قدیم اور تاریخی سب وے اسٹیشن’’اولڈ سٹی ہال‘‘ میں ہوئی۔
ظہران ممدانی نےقرآن پاک پرحلف لیا،نیویارک کی اٹارنی جنرل نےمیئرظہران ممدانی سےحلف لیا۔
ظہران ممدانی نےنئےمحکمہ ٹرانسپورٹ کےکمشنرمائیک فلن کی تقرری کابھی اعلان کیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےظہران ممدانی نےکہاہےکہ آج میری زندگی کا بڑا دن ہے،اپنی ذمہ داری کوبہترطریقےسےنبھانےکی کوشش کروں گا۔
خیال رہےکہ ظہران ممدانی نےری پبلکن پارٹی کےامیدوارکوشکست دی تھی۔
واضح رہےکہ ظہران ممدانی نیویارک کےپہلےمسلمان میئربن گئےہیں اورکم عمرترین میئرکااعزازبھی ان کوحاصل ہے۔

Leave a reply