26نومبراحتجاج کیس:عدم حاضری پرعلیمہ خان کے ایک بارپھروارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے26نومبراحتجاج کیس میں عدم حاضری پرعلیمہ خان کے ایک بارپھروارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت11ملزمان کے خلاف 26نومبراحتجاج کےمقدمے کی سماعت ہوئی۔علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ اُن کےوکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئےاور سینئر پراسیکیوٹرظہیرشاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل صفائی فیصل ملک نےعلیمہ خان کی حاضری سےایک روزاستنثیٰ کی درخواست دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ علیمہ خان نے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جاناہے۔
عدالت نےعلیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پراظہاربرہمی کیا۔
سینئرپراسیکیوٹرظہیرشاہ نےکہاکہ علیمہ خان جان بوجھ کرٹرائل میں رکاؤٹ پیداکررہی ہیں،وارنٹ جاری ہونےکےباوجودملزمہ عدالت میں پیش نہیں ہورہی ،غیرذمہ دارانہ رویےپرعدالت ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرے،ٹرائل میں استغاثہ کے2گواہان پرجرح ہوناباقی ہے۔
پراسیکیوٹرنےمزیدکہاکہ باربارالتوامانگ کرٹرائل میں رخنہ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے،ٹرائل آخری مراحل میں ہےملزمہ عدالت سےتعاون نہیں کرہی ۔
عدالت نےعلیمہ خان کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست مستردکرتےہوئےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
علیمہ خان کےدونوں ضامن نےجواب داخل کیلئےکل تک مہلت طلب کرلی۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت کل تک ملتوی کردی۔















