فلم’’آگ لگےبستی میں‘‘کاآفیشل ٹیزر ریلیز

0
4

عید الفطر2026 کی نئی فلم ’’آگ لگے بستی میں‘‘ کاآفیشل ٹیزر ریلیزکردیا گیا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔
فلم کی کہانی اور ہدایتکاری بلال عاطف خان نے انجام دی ہے۔ فلم میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان طویل عرصے کےبعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ ان کے ساتھ معروف کامیڈین تابش ہاشمی اور سینئر اداکار جاوید شیخ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
یہ ایک ایکشن، کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ہے جس میں کراچی کے پس منظر میں جرائم اور افراتفری کو دکھایا گیا ہے۔
واضح رہےکہ ٹیزر میں فلمی ستارے فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان، جاوید شیخ اور تابش ہاشمی اپنی پوری آب وتاب سے جلوہ گر ہوئے ہیں۔

Leave a reply