ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا قانون کیاکہتا ہے؟ اہم خبرآگئی

0
9

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سےبھارت کےخلاف میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی کا قانون کیاکہتا ہے؟اہم تفصیلات آگئیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی بری طرح متاثر ہوگا، جبکہ بھارت کا نیٹ رن ریٹ متاثر نہیں ہو گا۔
آئی سی سی کے قانون کی شق 16.10.7 کے تحت، اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کرے تو اس ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کا حساب پھر بھی ایسے کیا جائے گا کہ گویا اس ٹیم نے اس میچ میں پورے 20 اوورز کھیلے ہوں۔پاکستان کے بائیکاٹ کرنے کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ پاکستان نے صفر رن اسکور کیے، جس کی وجہ سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ پر کافی منفی اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈزاور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Leave a reply