آپریشن غضب للحق جاری:پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی ،افغان طالبان رجیم کے331کارندےہلاک

0
4

افغانستان کی جارحیت پرآپریشن غضب للحق جاری،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے331کارندےہلاک اور500خوارج زخمی ہوئے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےآپریشن غضب للحق سےمتعلق تفصیلات ایکس پرشیئرکردیں ۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاایکس پرجاری بیان میں کہناہےکہ افغان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کےجواب میں پاکستان کی مؤثرکارروائی جاری ہے،جس میں اب تک افغان طالبان رجیم کے331کارندےہلاک ہوچکےجبکہ پاکستان کی بھرپورجوابی کارروائی میں500خوارج زخمی ہوئے،افغان طالبان کی 104چیک پوسٹیں تباہ ہوچکیں ۔
اُن کامزیدکہناہےکہ پاکستانی فورسزنےطالبان رجیم کی22چیک پوسٹوں پرقبضہ کیا،پاکستان نےطالبان رجیم کے163ٹینک اورگاڑیاں تباہ کیں،افغانستان میں37مقامات کوفضائی کارروائی میں مؤثرنشانہ بنایاگیا۔

Leave a reply