ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے،خواجہ آصف

0
6

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتےہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کاسوشل میڈیا پر جاری اپنےپیغام میں کہناتھاکہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ہو گااور طالبان افغان عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریں گے مگر طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اپنی عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا، خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ہے وہ چھین لیے۔طالبان نے ساری دنیا کے دہشت گردوں کو افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔
خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتےہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہو گا۔
وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں، بھر پور سفارت کاری کی مگر طالبان بھارت کی پراکسی بن گئے، آج جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ہماری افواج نے فیصلہ کن جواب دیا۔

Leave a reply