پاک افغان صورتحال :ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام 4 بجےاہم پریس کانفرنس کریں گے

پاک افغان کشیدہ صورتحال پرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 4بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 4بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال حملے کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کی جوابی کارروائی میں 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے،پاک فضائیہ کےحملوں میں دو کور ہیڈکوارٹر، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹر، دو اسلحہ ڈپو، ایک لاجسٹکس بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹر، دو سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ،جبکہ80 سے زائد ٹینک، توپخانہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔















