پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچز 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوں گے۔تمام میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس شام 4 بجے کیا جائے گا۔
یہ سیریز مارچ اور اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے سیریز ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم رواں سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھی آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔















