
حکومتِ پاکستان نے پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں اہم ترمیم منظور کرتے ہوئے اسے 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل قرار دے دیا ہے۔
حکومت کی جانب سےکی گئی ترمیم کے نتیجے میں پاسپورٹ کے اجرا میں رکاوٹوں کے خاتمے اور نادرا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے مسائل حل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ترمیم انصاف اور مساوات کے اصولوں کے مطابق ایک اہم پیش رفت ہے۔
ترمیم کے تحت پاکستان شہریت ایکٹ کی دفعہ 5 میں لفظ “والد” کو تبدیل کر کے “والدین” کر دیا گیا ہے۔















