ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:افتتاحی میچ میں پاکستان کانیدرلینڈکیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

0
15

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں پاکستان نےنیدرلینڈکےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کامیدان سج گیا،ایونٹ میں چوکوں اورچھکوں  کی برسات ہوگی،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کاسری لنکااوربھارت میں آغازہوگیا۔چھوٹےفارمیٹ کی کرکٹ میں پہلی بار20ٹیمیں شامل ہوں گی،ساری ٹیمیں جیتےکےلئےپرعزم ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےپہلےروزتین مقابلےشیڈول ہیں،میگاایونٹ میں شاہینوں کی بھی اُونچی اڑان ہے،پہلےہی روزپاکستان اپناافتتاحی میچ نیدرلینڈز کےخلاف کھیل رہاہے۔پاکستان کےتمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔

قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغاکاٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ بارش کی وجہ سےکنڈیشن بولنگ کےلئےسازگارہے،ہمارےپاس اچھےاسپنراورفاسٹ بولرہیں،ہماری ٹیم ایسی ہےکسی بھی ٹیم کوہراسکتی ہے۔
پاکستانی اسکواڈ:
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان،صائم ایوب،(کپتان)سلمان علی آغا،بابراعظم اورعثمان خان شامل جبکہ شاداب خان،محمدنواز،فہیم اشرف،شاہین آفریدی ،سلمان مرزااورابراراحمدبھی ٹیم کاحصہ ہیں۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ میں پاکستان بھارت کےخلاف میچ کابائیکاٹ کرئےگا۔

Leave a reply