پاکستان ،اٹلی ،اسپین اوریونان کاغیرقانونی امیگریشن روکنے پراتفاق

0
2

پاکستان ،اٹلی ،اسپین اوریونان نےغیرقانونی امیگریشن کوہرسطح پرروکنےکیلئےمربوط حکمت عملی اپنانےپراتفاق کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاٹلی واسپین کےوزرائےداخلہ اوریونان کے وزیر مائیگریشن سےملاقات  کی۔چاروں وزرانے روم میں غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے4ملکی کانفرنس میں شرکت کی۔
اٹلی،اسپین اوریونان نےغیرقانونی امیگریشن روکنےکیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا،تینوں یورپی ممالک نےغیرقانونی امیگریشن میں47فیصدکمی پرپاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔
پاکستانی وزیرداخلہ کی لیگل پاتھ وےکےذریعےغیرقانونی امیگریشن روکنےکی تجویزپرتینوں ممالک نے اتفاق کیااورتینوں ممالک نے استعداد کار بڑھانے کے لئےیورپی یونین کےذریعےپاکستان کی معاونت کا فیصلہ کیا۔
پاکستان ،اٹلی ،اسپین اوریونان نےغیرقانونی امیگریشن کوہرسطح پرروکنےکیلئےمربوط حکمت عملی اپنانےپراتفاق کیا،غیرقانونی امیگریشن ،انسانی اسمگلنگ اورمنشیات کےخلاف مشترکہ پالیسی فریم ورک پربھی اتفاق کیا۔اورچاروں رہنماؤں نےمشترکہ وفوری ردعمل کےنظام کومؤثربنانےپراتفاق کیا۔
کانفرنس میں چاروں وزرانےمشترکہ مفادات کےشعبوں میں اشتراک بڑھانے کافیصلہ کیا۔جبکہ یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کویورپ سے پاکستان واپس لایاجائےگااورکارروائی ہوگی،چاروں وزرانےآئندہ اجلاس رواں برس ہی پاکستان میں منعقدکرانےکافیصلہ کیا۔
اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیاکوقانون کی گرفت میں لایاگیاہے،یورپ غیرقانونی امیگریشن سےسب سے زیادہ متاثرہے،مشترکہ میکنزم سےہی اس چیلنج کاخاتمہ ممکن ہے۔

Leave a reply