پاکستان کاٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کافیصلہ:بھارت کیخلاف میچ میں بائیکاٹ کااعلان

0
15

شائقین کرکٹ کےلئے اہم خبر،پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرےگاجبکہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلےگی۔
تفصیلات کےمطابق اس حوالےسےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےوزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ملاقات کی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنےکےبارےمیں فیصلہ کیاگیا۔
ملاقات کےدوران حکومت کی جانب سے اعلان کیاگیاکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرےگامگربھارت کےخلاف میچ نہیں کھیلےگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت کاہائی ولٹیج میچ رواں ماہ15فروری کوشیڈول ہے۔
ذرائع کےمطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
حکومتی ذرائع نے بتایاکہ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلہ دیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
حکومتی ذرائع کابتاناہےکہ پاک بھارت کےدرمیان 15فروری کوشیڈول میچ نہ کھیلنےکافیصلہ بھی بطوراحتجاج کیاگیاہے۔

Leave a reply