پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش سے قبل منیجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے آئندہ بنگلا دیش دورے کے لیے ٹیم مینجمنٹ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرز عمر گل اور اسد شفیق کو قومی ٹیم کے مینجمنٹ سیٹ اپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جہاں عمر گل کو بولنگ کوچ جبکہ اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد ریڈ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔















