دورہ سری لنکاکیلئےپاکستانی اسکواڈکااعلان جلد متوقع

0
54

دورہ سری لنکاکےلئےپاکستان اسکواڈکااعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکےلئےپی سی بی بورڈ حکام کامشاورتی عمل جاری ہے،جبکہ شاداب خان اورحارث رؤف کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔حارث رؤف جنوبی افریقہ اور ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 میں نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو بھی موقع دیئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولر احمد دانیال کی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ کچھ کرکٹرز بی بی ایل میں شرکت جاری رکھیں گے۔
پاکستان اورسری لنکاکےمابین ٹی ٹوئنٹی سیریزکے3میچزآئندہ سال 9،7 اور 11جنوری کوکھیلےجائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی ا سکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے، ورلڈ کپ کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل آئی سی سی کی اجازت سے ٹیم میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہےکہ چیمپئن ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم نےپاکستان آنےسےانکارکیاتھا،جس کےباعث اب پاکستان کےمیچ سری لنکامیں کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply