پاکستان کی پہلی ای ٹیکسی سکیم:کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟

پاکستان کی تاریخ کی پہلی ای ٹیکسی سکیم متعارف،کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔ ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کیلئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کیلئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔ای ٹیکسی سکیم میں مرد ڈرائیوروں کیلئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی اسکیم میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ای ٹیکسی اسکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔سکیم کے تحت ڈرائیوروں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب کیا گیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوگا۔
ای ٹیکسی اسکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یانگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔ پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کیلئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔















