پی آئی اےنجکاری میں نیویارک اورپیرس کےہوٹل شامل نہیں ، محمد علی

0
7

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر نجکاری محمد علی نےکہاہےکہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں پی آئی اےکےنیویارک اورپیرس میں موجودہوٹل شامل نہیں ہوں گے۔
اپنےبیان میں وزیراعظم کے مشیر نجکاری محمد علی کاکہناتھاکہ پی آئی اے کا نام برقرار رہے گا، پی آئی اے کی کامیاب نجکاری سے دس ارب روپے حکومت کو کیش ملے گا ،پی آئی اےکےلئے بولی میں ہماری توقع 120 ارب روپے تک تھی، جو بولی لگی وہ حکومت اور خریدنے والے کے لیے بھی بہتر ہے۔اور ابھی بھی پچیس فیصد شیئر حکومت کے پاس ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حکومت کئی سال سے قومی ائیرلائن بیچنے کی کوشش کر رہی تھی، کنسورشیم کامیاب ہوچکا اب ان کے لیے پارٹنر ڈھونڈنا مشکل نہیں ہوگا، پی آئی اے کے 18طیارے ابھی آپریشنل ہیں۔38 تک ہو جائیں گے اور دس سال میں طیاروں کی تعداد ایک سو سے ڈیڑھ سو تک ہوجائے گی، پی آئی اے کا ریونیو دو گنا ہوجائے گا۔
محمد علی کاکہناتھاکہ امریکی ریاست نیویارک اور پیرس میں موجود پی آئی اے کے ہوٹل نجکاری کا حصہ نہیں ہیں۔

Leave a reply