پی آئی اے اور ایئر فرانس،کے ایل ایم کے درمیان اہم کارگو معاہدہ طے

0
5

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) اور ایئر فرانس کے ایل ایم کے درمیان اہم کارگو معاہدہ طےپاگیا۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عالمی ایوی ایشن گروپ ایئر فرانس کے ایل ایم کے ساتھ کارگو اشتراک قائم کر لیا ہے۔پی آئی اے اور ایئر فرانس کے ایل ایم کا کارگو معاہدہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگیاہے،معاہدے کے تحت پی آئی اے کارگو کو ایئر فرانس کے ایل ایم کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی دی جائےگی۔
پاکستانی مصنوعات کی برآمدات اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں بہتری متوقع ہے،برآمد کنندگان ایک ہی ایئر وے بل پر پی آئی اے اور ایئر فرانس کے ایل ایم نیٹ ورک استعمال کر سکیں گے،پی آئی اے کارگو دبئی، ریاض یا دمام کے ذریعے ایئر فرانس کے ایل ایم نیٹ ورک سے منسلک ہوگی،نیٹ ورک میں ایمسٹرڈیم، پیرس، برسلز، فرینکفرٹ، اسٹٹگارٹ اور ڈسلڈوف شامل ہیں۔امریکا کے اہم شہر نیویارک، اٹلانٹا اور لاس اینجلس بھی نیٹ ورک کا حصہ ہیں،معاہدہ قومی ایئر لائن کی کارگو صلاحیتوں میں اہم پیش رفت قراردیاجارہاہے۔

Leave a reply