ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی:دورہ بنگلہ دیش میں اہم تبدیلیوں کاامکان

0
8

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پردورہ بنگلہ دیش میں اہم تبدیلیاں کیےجانےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرمایاناز بلے بازبابراعظم، صائم ایوب اور محمد نواز کو دورہ بنگلہ دیش میں ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کاکہناہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنا پر تینوں کھلاڑیوں کے نام ڈراپ کرنے پر غور کیا جارہاہے،مزید کھلاڑیوں کو بھی دورہ بنگلہ دیش میں ڈراپ کیا جاسکتا ہے، دورہ بنگلہ دیش میں نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دینے پر غور جاری ہے۔
خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پرپی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کو50،50لاکھ جرمانہ کیےجانےپربھی غورکیاجارہاہے۔

Leave a reply