لاہور سے پری حج فلائٹ شیڈول،پہلی پروازکب جائے گی؟

0
2

لاہور ایئرپورٹ سے پری حج فلائٹ شیڈول،پہلی پروازکب روانہ ہو گی؟تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔
لاہور ائیرپورٹ سے پری حج فلائٹ شیڈول مرتب کرلیا گیا۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پری حج فلائٹ شیڈول میں 101 پروازیں شامل ہیں، جن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، ائیربلیو، ائیر سیال اورسعودی ائیرلائن پری حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
پری حج آپریشن میں پی آئی اےکی 33 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ،جبکہ سعودی ائیرلائن 29 ، ائیربلیو 24 اورائیرسیال 15 پروازیں آپریٹ کریں گی۔لاہور ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18اپریل کو آپریٹ کی جائے گی،18اپریل کو سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ روانہ ہوگی۔
لاہور ایئرپورٹ پر پری حج فلائٹ آپریشن سے قبل انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے آخر ی پری حج پرواز 21 مئی 2026 کو آپریٹ کی جائے گی۔

Leave a reply