یکم مارچ سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

0
6

مہنگائی سےمارےعوام کےلئےاہم خبر:یکم مارچ سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق یکم ما رچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے80پیسے فی لیٹراضافے کاامکان ہے۔تجاویز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔ عرب لائٹ کروڈ کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدی اسپریڈز میں معمولی اضافے نے بھی مجموعی قیمتوں پر اثر ڈالا۔

Leave a reply