یکم نومبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

0
15

یکم نومبرسےآئندہ 15روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے34پیسےفی لیٹرتک اضافےکاامکان ہے،پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےکی ابتدائی ورکنگ تیارکرلی گئی،پیٹرول 1روپے48پیسےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے38پیسےفی لیٹراضافےکاامکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ یکم نومبرسےلائٹ ڈیزل 49پیسےفی لیٹرمہنگاہونےکی توقع ہےاورمٹی کاتیل 2روپے 34پیسےفی لیٹرمہنگاہونےکاامکان ہے، اوگرا 31 اکتوبرکوورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوائےگا،پیٹرولیم ڈویژن وزارت خزانہ مشاورت کےبعدوزیراعظم کوورکنگ بھجوائیں گے۔
ذرائع کابتاناہےکہ وزیراعظم شہبازشریف قیمتوں میں اضافےکی منظوری دیں گے،وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کرےگی۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سےماہ ستمبرکےپہلےپندرہ روزکیلئے پیٹرول کی قیمت برقراررکھی گئی تھی اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 3روپےفی لیٹرتک کمی کردی گئی تھی ،جس کےبعدہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت269 روپے99 پیسےفی لیٹرہوگئی تھی۔جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی تھی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

Leave a reply