وزیراعظم شہباز شریف نےایران اورامریکاکےوفودکومذاکرات کیلئےاسلام آبادمدعوکرلیا

0
11

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت دیگر تمام علاقوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
انہوں نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام تنازعات کے حل کے لیے حتمی معاہدے پر مزید مذاکرات کی غرض سے فریقین کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے اور آئندہ دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

Leave a reply