
سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی دعوت پروزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی قیادت کے درمیان ملاقاتیں ہوں گی جن میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد یہ دورہ خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون سے متعلق امور بھی زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد کا حصہ ہوں گے، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے امریکا سے واپسی کی صورت میں ان کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔















