پاکستان کاسفارتی کردارنمایاں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اندرونِ ملک سخت تنقید کا سامنا

0
106

ایران کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ کشیدگی پرپاکستان کاسفارتی کردارنمایاں اوربھارتی وزیراعظم کے خاموش مؤقف اختیار کرنے پر نریندر مودی کو اندرونِ ملک سخت تنقید کا سامنا ہے۔
امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والے بحران میں پاکستان ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، جس کی کوششوں سے بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ کم ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارت کی اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
کانگریس رہنما ششی تھرور نے بھی کہا کہ پاکستان سفارتی میدان میں بھارت کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔
جریدے کے مطابق بھارت میں بعض حلقوں کی جانب سے اسرائیل کی حمایت اس کے اسلام مخالف رجحان کی بنیاد پر دیکھی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا پر بھی تجزیہ کار حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی اور بی جے پی کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔

Leave a reply