وزیراعظم شہبازشریف سےوزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی ملاقات کااعلامیہ جاری

0
7

وزیراعظم شہبازشریف سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کی ملاقات کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےعوام کی ترقی وخوشحالی کیلئےوفاقی وصوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پرزوردیا،وزیراعظم نےصوبےمیں امن وامان کیلئےوفاقی وصوبائی حکومت کے تعاون کوناگزیرقراردیا،امن وامان کےقیام کیلئےصوبائی حکومت کی کوششیں مزیدبڑھانےکی ضرورت ہے۔
اعلامیہ میں بتایاگیاکہ صوبائی حکومت انسداددہشتگردی کیلئےصوبائی اداروں کومضبوط کرے،وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردی کےمکمل خاتمےکے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی،خیبرپختونخوا میں قیام امن،عوامی فلاح کیلئےصوبائی حکومت کوآئینی ذمےداری نبھانی چاہیے،صوبائی حکومت بااختیارہے، صحت وتعلیم کیلئےخیبرپختونخواکےعوام کیلئےاقدامات کئےجائیں ،وفاقی حکومت خیبرپختونخواکےعوام کی بہتری کیلئےہمیشہ سےکوشاں ہے۔

Leave a reply