
پرو ہاکی لیگ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔
میچ کے آغاز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کر لی، تاہم بھارتی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلے کا رخ بدل دیا اور فتح اپنے نام کر لی۔
اس شکست کے ساتھ ہی قومی ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل 13ویں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پاکستان پرو لیگ کے آئندہ سیزن میں جگہ بنانے میں بھی ناکام رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف آخری مرتبہ 2016 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے 18 مقابلوں میں بھارت 16 بار فاتح رہا، جبکہ 2 میچ برابر رہے۔
پرو لیگ میں آخری پوزیشن پر رہنے کے باعث پاکستان کو اب اگلے مرحلے میں نیشنز کپ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کرنا ہوگی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا دوسرا اور اہم میچ 26 جون کو کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم شکست کا ازالہ کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














