حکومت مالک کی مرضی کے بغیربھی جائید ادز بردستی لے سکتی ہے،سپریم کورٹ

0
10

سپریم کورٹ نے فیصلےمیں کہاہےکہ حکومت مالک کی مرضی کےبغیربھی جائیدادزبردستی لےسکتی ہے۔
سپریم کورٹ نےاپنے ایک فیصلےمیں کہا کہ عوامی مفاد میں حکومت کو زمین مالک کی رضامندی کے بغیر بھی حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہے، تاہم یہ اختیار مطلق نہیں بلکہ آئینی حدود کا پابند ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 23 اور 24 ریاستی اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے درمیان توازن قائم رکھتے ہیں۔
فیصلے کے مطابق زمین کے معاوضے کا تعین صرف سرکاری نرخوں پر نہیں، بلکہ مارکیٹ ویلیو، زمین کے ممکنہ استعمال اور مستقبل کی ترقی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ مزید برآں، ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں افراطِ زر اور قیمتوں میں اضافے کو بھی معاوضے میں شامل کیا جائے۔یہ فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا۔

Leave a reply