پی ایس ایل 11 کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی

0
2

پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) 11 کے پہلے 22 میچز نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صرف آرکائیو اور نان لائیو اسٹریمنگ کانٹینٹ کو ایک اعشاریہ ایک بلین ویوز حاصل ہوئے، جس میں ریلز، شارٹ ویڈیو کلپس اور دیگر پوسٹس شامل ہیں۔
اس دوران پہلے 22 میچز کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 3.37 بلین امپریشنز ریکارڈ کیے گئے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ویڈیو کانٹینٹ کی مد میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 2 بلین منٹس سے زائد کا واچ ٹائم حاصل ہوا۔
واضح رہے کہ ان اعداد و شمار میں پی ایس ایل کے ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ کے نمبرز شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply